موبائل ریپئر، سافٹ ویئر اور ٹول رینٹل – لاہور

سافٹ ٹیکنالوجی ٹولز (STT) لاہور میں موبائل ریپئر، موبائل سافٹ ویئر اور ٹول رینٹل کی سہولت دیتا ہے۔ آپ ہمیں فون اور خرابی بتائیں، آپ کے قریب کی تصدیق شدہ دکانیں اپنا ریٹ بھیجیں گی، اور آپ خود دکان چنیں گے۔ پیسے صرف فون چیک ہونے کے بعد دینے ہیں۔

ریپئر کی درخواست بھیجیں

سافٹ ٹیکنالوجی ٹولز کا گرافک: لاہور میں موبائل ریپئر، سافٹ ویئر اور ٹول رینٹل

ہم کیا کام کرتے ہیں

  • موبائل ریپئرنگ: ٹوٹی اسکرین، خراب بیٹری، چارجنگ پورٹ کا مسئلہ اور بورڈ لیول کی خرابیاں۔ پرزے لگانے سے پہلے چیک کیے جاتے ہیں۔
  • موبائل سافٹ ویئر: فلیشنگ، لوگو پر اٹکا ہوا یا بار بار ری اسٹارٹ ہونے والا فون، FRP اور ان لاک (صرف ملکیت کے ثبوت کے ساتھ)، اور ڈیٹا ریکوری۔ تمام بڑی کمپنیوں کے فون۔
  • ٹول رینٹ پر: دکانداروں اور ٹیکنیشنز کے لیے UnlockTool، DFT Pro، EFT Pro، CM2، Chimera اور دوسرے ٹولز کا تیار اکاؤنٹ کرائے پر۔
  • شاپ کیپر پورٹل: پارٹنر دکانیں ریپئر کے کام بھیج سکتی ہیں، پرزے اور ایکسیسریز ٹریڈ ریٹ پر منگوا سکتی ہیں اور ہر کام کو ایک جگہ ٹریک کر سکتی ہیں۔

ریپئر کیسے ہوتا ہے

  1. مسئلہ بتائیں: موبائل سروسز کے صفحے پر فارم بھریں: اپنا نام، واٹس ایپ نمبر، فون کی کمپنی اور ماڈل، خرابی اور اپنا علاقہ۔ فون کی تصویریں اسی واٹس ایپ چیٹ میں بھیج سکتے ہیں۔
  2. ریٹ لیں: آپ کے قریب کی تصدیق شدہ دکانیں اپنا ریٹ بھیجتی ہیں، آپ جو پسند ہو وہ چن لیں۔
  3. فون ٹھیک کروائیں: دکان فون چیک کر کے قیمت اور وقت واٹس ایپ پر بتاتی ہے۔ پیسے صرف چیک ہونے کے بعد۔

ریپئر میں کتنا وقت لگے گا، یہ فون اور خرابی پر منحصر ہے۔ فون چیک ہونے کے بعد وقت واٹس ایپ پر بتا دیا جاتا ہے۔ ڈیٹا ریکوری کی کامیابی کا وعدہ نہیں کیا جا سکتا، یہ فون کی حالت پر منحصر ہے۔

اپنا کام ٹریک کریں

اپنی درخواست کا ریفرنس نمبر یا موبائل نمبر ڈال کر ٹریکنگ کے صفحے پر دیکھیں کہ کام کہاں تک پہنچا: موصول ہوا، چیک ہو گیا، کام جاری ہے، تیار ہے۔

ٹول رینٹ پر لیں

ٹول چنیں، ریٹ اور وقت ہم واٹس ایپ پر کنفرم کریں گے، پھر JazzCash، Easypaisa یا بینک سے ادائیگی کریں۔ لاگ ان واٹس ایپ پر ملتا ہے اور وقت اسی لمحے سے شروع ہوتا ہے جب لاگ ان آپ کو ملے۔ ٹولز صرف جائز ریپئر کے کام کے لیے دیے جاتے ہیں۔ تفصیل کے لیے ٹول رینٹ کا صفحہ دیکھیں۔

ڈیوائس پالیسی: یہ کام ہم نہیں کرتے

آئی ایم ای آئی (IMEI) تبدیل کرنا یا پیچ کرنا، پی ٹی اے (PTA/DIRBS) بائی پاس کرنا، اور چوری شدہ، گمشدہ یا بلاک فون کھولنا پاکستان میں غیر قانونی ہے۔ STT اور ہماری پارٹنر دکانیں یہ کام کبھی نہیں کرتیں۔ FRP، گوگل اکاؤنٹ، iCloud اور نیٹ ورک ان لاک کا کام صرف ملکیت کے ثبوت کے ساتھ ہوتا ہے۔ دکان آپ سے فون کا ڈبہ، خریداری کی رسید یا وارنٹی کارڈ، اور درخواست سے ملتا ہوا شناختی کارڈ مانگ سکتی ہے۔ پوری پالیسی یہاں پڑھیں: ڈیوائس پالیسی۔

استعمال شدہ فون خریدنے سے پہلے اس کا IMEI پی ٹی اے کی سرکاری سروس DIRBS پر چیک کر لیں۔

رابطہ صرف واٹس ایپ پر

موبائل سروسز کے لیے ہم سے صرف واٹس ایپ پر بات کریں، فون کال پر نہیں۔ اس طرح قیمت، تصویریں اور اپڈیٹس ایک ہی چیٹ میں رہتی ہیں۔

واٹس ایپ پر میسج کریں

ریپئر کی درخواست بھیجیں

ٹول چیک (نیا)
دیکھیں آپ کے موبائل پر کون سا ٹول چلتا ہے
ٹول چیک کھولیں